Raah e Emaan

"میں اِس سے بہتر ہوں "

21 Sep 2025
27 Rabi al-Awwal 1447



"میں اِس سے بہتر ہوں"

شیطان کا پہلا وسوسہ اور انسان کی ابدی آزمائش

اللہ تعالیٰ نے جب حضرت آدم علیہ السلام کو پیدا فرمایا، تو فرشتوں کو حکم دیا کہ وہ سجدہ کریں۔ تمام فرشتوں نے اللہ کے حکم کی تعمیل کی، سوائے ابلیس کے۔ اس نے انکار کیا اور غرور سے کہا: "أَنَا خَيْرٌ مِّنْهُ ۖ خَلَقْتَنِي مِن نَّارٍ وَخَلَقْتَهُ مِن طِينٍ" ترجمہ: میں اس سے بہتر ہوں، تو نے مجھے آگ سے پیدا کیا اور اسے مٹی سے۔ یہ وہ پہلا لمحہ تھا جب "میں بہتر ہوں" کا زہر کائنات میں سرایت کر گیا۔ یہی وہ سوچ تھی جس نے ابلیس کو شیطان بنا دیا۔ اس نے اللہ کے حکم کو نہ مانا، اپنی عقل، اپنی پیدائش، اور اپنی برتری کے زعم میں آکر نافرمانی کی۔ یہی وہ تکبر تھا جس نے اُسے اللہ کی بارگاہ سے دھتکارا گیا۔ . آج بھی یہی وسوسہ زندہ ہے وقت بدلا، زمانے بدلے، قومیں آئیں اور گئیں، لیکن ابلیس کا یہ پہلا وسوسہ "میں اِس سے بہتر ہوں" آج بھی انسان کے دل میں زندہ ہے۔ ہر دور میں، ہر زمانے میں، ہر انسان کے دل میں شیطان یہی خیال ڈالتا ہے کہ: تم اُس سے زیادہ خوبصورت ہو۔ تمہارے پاس اُس سے زیادہ مال ہے۔ تمہاری ذات اُس سے اعلیٰ ہے۔ تمہارا قبیلہ، نسل، زبان، علم، لباس سب کچھ اُس سے بہتر ہے۔ یہی وہ سوچ ہے جو آج معاشرے کو بانٹ رہی ہے، دلوں کو جلا رہی ہے، اور رشتوں کو توڑ رہی ہے۔ "میں بہتر ہوں" کا زہر معاشرے میں کیسے پھیل رہا ہے؟ آج انسان اپنے مال، شہرت، علم، حسب و نسب، رنگ و نسل، اور حتیٰ کہ اپنے مذہبی عمل پر بھی فخر کرتا ہے۔ وہ دوسروں کو حقیر سمجھتا ہے۔ وہ سمجھتا ہے کہ جو وہ ہے، کوئی اور نہیں ہو سکتا۔ یہی غرور اُسے شیطان کے نقش قدم پر لے جاتا ہے۔ جب کوئی انسان دیکھتا ہے کہ دوسرے کو نعمت ملی ہے، عزت ملی ہے، ترقی ملی ہے، تو اس کے دل میں فوراً یہ خیال آتا ہے کہ "کیوں اُسے ملی؟ میں اس سے بہتر ہوں۔" یہی سوچ حسد کو جنم دیتی ہے، اور حسد انسان کو اندر سے کھا جاتا ہے۔ آج کا انسان تنقید سننے کو تیار نہیں۔ اُسے اپنی بات کے سوا کچھ سنائی نہیں دیتا۔ اگر کوئی دوسرا بہتر کام کرے، تو اُسے ماننے کی بجائے، فوراً دل میں آتا ہے: "یہ کیسے بہتر ہو سکتا ہے؟ میں تو اس سے بہتر ہوں!" اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے: "وَلَا تُزَكُّوا أَنفُسَكُمْ ۖ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَىٰ" ترجمہ: اپنے آپ کو پاک صاف مت کہو، وہ (اللہ) بہتر جانتا ہے کہ کون پرہیزگار ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی تکبر ہو، وہ جنت میں داخل نہیں ہوگا۔" یہ احادیث اور آیات اس بات کی واضح نشاندہی کرتی ہیں کہ انسان کو خود کو برتر سمجھنا شیطانی سوچ ہے۔ عاجزی، انکساری، اور دوسروں کی قدر کرنا ہی ایک مومن کی شان ہے۔ ہر انسان کو اپنے دل میں جھانکنا چاہیے۔ کیا میرے دل میں بھی "میں بہتر ہوں" کی سوچ ہے؟ کیا میں دوسروں کو حقیر سمجھتا ہوں؟ کیا میں اپنے مال، علم یا عبادت پر فخر کرتا ہوں؟ جس طرح ہم چاہتے ہیں کہ لوگ ہمیں عزت دیں، ہمیں بھی دوسروں کو عزت دینی چاہیے، چاہے وہ کسی بھی قوم، نسل، یا پیشے سے تعلق رکھتا ہو۔ ہمیں اللہ تعالیٰ سے ہمیشہ یہ دعا کرنی چاہیے: "اللَّهُمَّ طَهِّرْ قَلْبِي مِنَ النِّفَاقِ، وَعَمَلِي مِنَ الرِّيَاءِ، وَلِسَانِي مِنَ الْكَذِبِ، وَعَيْنِي مِنَ الْخِيَانَةِ، فَإِنَّكَ تَعْلَمُ خَائِنَةَ الْأَعْيُنِ وَمَا تُخْفِي الصُّدُورُ" ابلیس کی پہلی نافرمانی "میں اِس سے بہتر ہوں" آج بھی ہر انسان کے دل میں وسوسے کی صورت میں موجود ہے۔ یہی سوچ انسان کو تباہ کرتی ہے، برباد کرتی ہے، اور اُسے اللہ کی رحمت سے دور کر دیتی ہے۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہم واقعی اللہ کے محبوب بندے بنیں، تو ہمیں اس سوچ سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔ عاجزی اختیار کرنی ہوگی، دوسروں کی برتری کو ماننا ہوگا، اور یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ "برتری صرف تقویٰ میں ہے" — اور تقویٰ صرف اللہ جانتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں "میں اِس سے بہتر ہوں" جیسے شیطانی وسوسوں سے محفوظ رکھے، اور ہمارے دلوں کو عاجزی، محبت اور بھائی چارے سے بھر دے۔ آمین۔

O Allah, the Most Merciful, the Most Forgiving O Allah, forgive all those who have passed away, Forgive all those who are living, Forgive the believers—men and women—young and old, Those we know and those we do not know. O Allah, shower Your Rehmat upon the hearts that are hurting, Upon the souls that are lost, Upon the homes that are broken, And upon the nations that are suffering. Ya Allah, guide us all to Your light, Unite us in goodness, And do not leave any of us without Your mercy and pardon on the Day we return to You. Ameen, Ya Rabb al-‘Alameen.

Student
You might think you are better, but maybe the one you look down upon is closer to Jannah than you
Preparation
"He who guards his eyes, Allah protects his heart. " " "




































"We offer comprehensive Civil Architectural & Interior Design services, including drawing plans, 3D models, 3D exterior designs, and civil work engineering.
Auto-playing GIF